پاکستان

زمینوں پر قبضے اور توشہ خانے کا ریٹس لگانے والے تفتیش پر چیخ اٹھے ہیں: حکومت

جولائی 6, 2022

زمینوں پر قبضے اور توشہ خانے کا ریٹس لگانے والے تفتیش پر چیخ اٹھے ہیں: حکومت

پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں اور سائفر سے متعلق خط بھی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نکالا گیا۔ زمینوں پر قبضے اور توشہ خانے کا ریٹس لگانے والے تفتیش پر چیخ اٹھے ہیں.

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، اب عمران خان یہ بھی بتائیں کہ کیوں بشریٰ بیگم ٹرینڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کرتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے، تحقیقات کا عمل تیز ہوچکا ہے آپ کی چوریاں سامنے آئیں گی، بنی گالہ میں ہیروں کا کاروبار، زمینوں پر قبضے اور توشہ خانہ کے ریٹس لگائے جارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیرون ملک سازش ہوئی تھی تو آپ نے 8 مارچ کوکیوں نہیں بتایا،کیوں جوڈیشل کمیشن نہیں بنا، اب عوام کوآپ نے بتانا کچھ نہیں ہے آپ نے عوام کو جواب دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزنس ٹرانزیکشن فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہوتی رہیں، اب بشریٰ بی بی کہتی ہیں بچی فرح کو کرپشن کے ساتھ جوڑا جائے گا تو غداری کے ٹرینڈ چلاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شینڈنگ کو صفر کیا تھا، ابھی بھی شہباز شریف کا فوکس لوڈ شیڈنگ اورانرجی پرہے، وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ ریلیف بھی ملے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے