عالمی خبریں

سیاسی بحران،برطانوی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

جولائی 7, 2022

سیاسی بحران،برطانوی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ وہ نئے وزیراعظم کے آنے تک اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

قبل ازیں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی پارٹی ارکان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا��تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق منگل سے اب تک وزیراعظم بورس جانسن کے پچاس وزرا اورمشیر ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے چکے ہیں۔ وزیراعظم کی اپنی کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے بورس جانسن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

وزیراعظم بورس جانسن نے بیان میں کہا تھاط کہ معاشی دباؤ اوریوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ملک کی بہتری اورمفاد کے لئے کام کرتا رہوں گا۔ برطانوی سینیئر وزرا کے ایک گروپ نے سرکاری رہائش گاہ پر وزیرِاعظم سے ملاقات کی اورانہیں استعفیٰ دینے پر آمادہ کیا تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے