راولپنڈی میں عید کے دن فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک، تین زخمی
راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی قائداعظم کالونی لین فائیو میں گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اتوار کی صبح گولیاں لگنے سے ایک خاتون مریم ہاشمی موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ گھر موجود تین افراد زخمی ہوئے۔
مبینہ طور پر فائرنگ مقتولہ کے سابق شوہر نے کی۔
پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
مقامی افراد کے مطابق مقتولہ اور زخمی افراد صحافی خرم ہاشمی کے اہلخانہ ہیں۔
گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والوں میں باسط ہاشمی، طیبہ ہاشمی اور کنول ہاشمی شامل ہیں جن کو بے نظیر بھٹو سپتال منتقل کر دیا گیا۔

