احسن اقبال سے بدتمیزی کرنے والے خاندان نے معذرت کر لی
پاکستان کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اُن سے بھیرہ کے مقام پر پیش آنے والے واقعے میں ملوث خاندان نے معذرت کر لی ہے۔
عید کے فن ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی، پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔
احسن اقبال کے مطابق پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس طرز عمل کی تحسین کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

