پاکستان

بارشیں اور سیلاب: سندھ میں 26 افراد ہلاک، 11 زخمی

جولائی 11, 2022

بارشیں اور سیلاب: سندھ میں 26 افراد ہلاک، 11 زخمی

پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پیر کو سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارش میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں صرف کراچی شہر میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں کُل ہلاکتیں 14 ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ سندھ میں 20 جون سے 10 جولائی تک 26 افراد بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں لقمہ اجل بنے۔

ان میں سے نو افراد ٹھٹھہ جبکہ دو خیرپور میں ہلاک ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے