پاکستان

عوام کے لیے خوشخبری،پٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

جولائی 13, 2022

عوام کے لیے خوشخبری،پٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی سے پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکارہوگی اور کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکے گی۔

یاد رہے وفاقی کابینہ نے 15 روزکی بنیاد پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے رکھی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے