پاکستان

وزیراعظم کا سیلاب میں مرنے والوں کے ورثا کے لیے معاوضے کا اعلان

جولائی 14, 2022

وزیراعظم کا سیلاب میں مرنے والوں کے ورثا کے لیے معاوضے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعلی کی جانب سے اجلاس کو بلوچستان میں بارشوں کی صورتحال نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شدید بارشوں سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع متاثر ہوۓ۔

ان کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔لوگوں کے گھر فصلیں ٹیوب ویل سولر سسٹم اور زرعی اراضی بری طرح متاثر ہوۓ۔صوبائی ادارے انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے امدادی سرگرمیوں میں مصروف اور پوری طرح الرٹ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 30 ہزار خیموں کی فوری ضرورت ہے۔این ڈی ایم اے نے اب تک 300 خیمے فراہم کیے ہیں۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومت کی امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں متعلقہ صوبائی اداروں کی محنت اور کاوشیں قابل ستائیش ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے حکومت بلوچستان کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جلد بلوچستان کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لوں گا۔ وفاقی حکومت سیلاب سی جاں بحق افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ دے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے