پاکستان

طیبہ گل ہراسیت سکینڈل،حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

جولائی 15, 2022

طیبہ گل ہراسیت سکینڈل،حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

حکومت نے طیبہ گل سکینڈل پر انکوائری کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعے کو وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طیبہ گل کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، یہ ناقابل معافی جرم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک خاتون الزام لگا رہی ہے کہ سابق چیئرمین نیب ہراساں کرتا رہا۔ یہ معمولی بات نہیں بلکہ ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیبہ گل کےمعاملے میں کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انکوائری کرے گا اور جو جو اس گھناؤنے جرم میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کر لے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتی رہی۔شفاف انکوائری کے ذریعے سب کچھ عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

جسٹس(ر) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت نہیں ہیں،کمیشن معاملے کی تحقیقات کرے گا اور اس کی روشنی میں سخت کارروائی ہو گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے