چین واپسی کے خواہشمند طلبہ کو آن لائن رجسٹریشن کی ہدایت
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے چین واپس جانے کے خواہشمند طلبہ کو آن لائن رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق چین کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم وہ پاکستانی طلبہ جو کووڈ-19 کے باعث پاکستان میں رکے ہوئے تھے، ان کا پہلا بیچ 20 جون 2022 کو چین واپس پہنچ چکا ہے اور انہوں نے قرنطینہ کی لازمی مدت پوری کرنے کے بعد اپنے متعلقہ اداروں میں پہنچ کر تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے چین واپس جانے کے خواہشمند باقی ماندہ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین معلومات کے ساتھ اس ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کرائیں:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSctLsHVvXutwkjfftU1hDc9Gtd9AWOOrl3wINPHfcsy-lTdiw/viewform
تمام خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درست اور معتبر معلومات کے ساتھ 21 جولائی 2022 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرا دیں۔ یہ معلومات مزید کارروائی اور ان کی تصدیق کے لئے چینی حکام کو فراہم کی جائیں گی۔

