زیارت سے اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے کزن کی لاش بھی بر آمد
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے بارہ جولائی کو اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ کے کزن عمر جاوید کی لاش بھی مل گئی ہے۔
عمر جاوید کی لاش ورچوم کے قریب سے ملی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق عمر جاوید کو اغوا کے فوری بعد قتل کیا گیا۔
قبل ازیں ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے ڈی ایچ اے کے افسر لیفٹیننٹ کرنل لئیق کی لاش بھی ملی تھی۔
اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل لئیق کی لاش ہرنائی اور زیارت کے درمیان مانگی ڈیم کے قریب پہاڑی علاقے میں کٹوؤ نامی برساتی نالے سے ملی جبکہ ان کے ساتھی عمر جاوید کا کچھ اتہ پتہ نہیں چل رہا تھا۔

