پاکستان

تحریک انصاف کے شہباز گل گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

جولائی 17, 2022

تحریک انصاف کے شہباز گل گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران مسلح افراد کے ساتھ گھومنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے تصدیق کی کہ شہباز گل کو امن و امان میں خلل ڈالنے اور اسلحے کی نمائش پر حراست میں لیا گیا۔

شہباز گل کی گرفتاری کے لیے الیکشن کمیشن کے حکام نے ہدایات جاری کی تھیں.

ادھر عمران خان نے کہا ہے کہ محض عوام کوخوفزدہ کرنےاورانتخاب میں دھاندلی کےپیشِ نظرشہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گےنہ ہی ہمارےلوگ اپنا حقِ رائےدہی استعمال کرنےسےبازآئیں گے۔امپورٹڈ حکومت کےسرپرستوں کو اس نقصان کااحساس ہوناچاہئیے جو وہ ہماری قوم کوپہنچارہےہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے