سٹاک ایکسچینج میں مندی، روپے کی قدر مزید گر گئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے جبکہ ڈالر کی قدر چار روپے بڑھ گئی ہے۔
پیر کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 500 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ ڈالر کی انٹربینک میں قدر بڑھ گئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 650 پوائنٹس کم ہوکر 41600 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

