پاکستان

وزیر صحت نے آبادی کنٹرول کرنے کا انوکھا نسخہ تجویز کر دیا

جولائی 18, 2022

وزیر صحت نے آبادی کنٹرول کرنے کا انوکھا نسخہ تجویز کر دیا

وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان کی آبادی کم کرنے کا انوکھا نسخہ تجویز کر دیا۔

پیر کو ایک بیان میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ 2030 تک پاکستان کی آبادی تقریبا 30 کروڑ ہو جائے گی۔

پاکستان کی آبادی کم کرنے کا حل پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صحت نے کہا کہ اگر زیادہ بچے پیدا کرنے ہیں تو کسی ایسے ملک چلے جائیں جہاں مسلمان کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں قانون کم ہیں لیکن ہمارے یہاں ایک ایک چیزکے 10، 10 قانون بنے ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے