عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں: پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
پیر کو پیپلز پارٹی قیادت نے اجلاس میں فوری طور ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آصف زرداری لاہور پہنچیں گے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ انتخابات وقت پر ہوں اور اصلاحات کے بغیر الیکشن نہ ہوں، پیپلز پارٹی کا فیصلہ
سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔
قائدین نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے وقت پر الیکشن ہوں اور وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

