پاکستان

ضمنی الیکشن میں شکست، حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کا اجلاس طلب

جولائی 18, 2022

ضمنی الیکشن میں شکست، حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کا اجلاس طلب

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے دوران حکمران جماعتوں کے اتحاد کو پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہو رہا ہے۔

پیر کی رات وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس منگل کی دوپہر کو ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی ہے۔

بیان کے مطابق 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے