امریکی ڈالر کی اونچی پرواز جاری،مزید تین روپے مہنگا ہو گیا
پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات کوانٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 2.08 روپے بڑھ کر 227 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھ کر 228 روپے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 93 پیسے کے اضافے کے بعد 224 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

