اہم خبریں

عمران خان اپنی حد میں رہو،جمعیت والے زندہ ہیں:فضل الرحمن

جولائی 21, 2022 2 min

عمران خان اپنی حد میں رہو،جمعیت والے زندہ ہیں:فضل الرحمن

Reading Time: 2 minutes

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی حد میں رہو،ابھی جمعیت والے زندہ ہیں۔ہم تمہارے لئے زمین اتنی تنگ کر دیں گے کہ یوتھیوں کے نرم تلوے اس پر نہیں رکھے جا سکتے۔

جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں جہاد لڑ رہے ہیں ،کس کے خلاف جہاد لڑ رہے ہو جہاد تو تمہارے خلاف بنتا ہے۔عمران حکومت کا خاتمہ ملکی بقا کیلئے ضروری تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں موخر کیا جا رہا ہے؟ فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنا ہے تو کہتے ہو کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو جاؤ۔ بلین ٹری،مالم جبہ اور بی آر ٹی بڑے بڑے سکینڈل ہیں،اب تمہارا حساب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں،حکیم رانا ثنااللہ کو ملاؤ حرکت میں لاؤ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ آج نیوٹرل ہو گئے تو عمران خان انہیں جانور کہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا تم نے،عمران خان اپنی حد میں رہو۔ رہو۔ہم آپ کے لئے زمین اتنی گرم کر دیں گے کہ توتھیوں کے نرم تلوے اس پر نہیں رکھے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تمہیں تمہارے آقا نے کہا ہے کہ مجھے گالی دو۔ ہم تمہارے آقاؤں کو بھی جانتے ہیں۔تم بیرونی طاقتوں کے ایجنٹ ہو۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں وہ واحد شخص ہوں جس نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی مخالفت کی تھی۔قبائلی علاقوں میں آپریشن ہوا اور ہم قوم کو تسلی دیتے رہے۔ آپریشن کے دوران پانچ سو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ ایک سال کے دوران باجوڑ میں سولہ علما کو قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ جمعے کو تمام آئمہ کرام اپنے خطبے میں شمالی وزیرستان واقعہ کی مذمت کریں اور اتوار کو صوبے بھر میں پرامن مظاہرے ہوں گے۔ اپنے کارکنوں اور قبائلی عوام سے کہتے ہیں کہ پرامن رہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے