ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں:مولانا فضل الرحمن
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں ہے۔
ہفتے کو گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت کو کہا جاتا ہے کہ ہدایات پر چلنا ہے ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔ ملک کو بحران میں کون مبتلا کر رہا ہے کھل کر بات کرنی چاہئے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے لئے چٹکی بھی نہیں، اس کو بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے۔ ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں،وہ ہمیں جانتا ہے،ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو یونٹی آف کمانڈ کی حیثیت حاصل ہے لیکن حکومت سے کہا جاتا ہے کہ ہدایات پر چلنا ہے ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔

