پاکستان

شدید بارشیں اورسیلابی صورتحال، کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل

جولائی 25, 2022

شدید بارشیں اورسیلابی صورتحال، کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل

پاکستان کے صو بہ سندھ کے کئی شہروں میں مسلسل بارش کے پیش نظر صورتحال بگڑنے لگی ہے.

حکام کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے، مسلسل بارش کی وجہ کئی ندی نالوں میں تغیانی آگئی ہے.

سندھ میں سیلابی ریلا دادو، جوئی سمیت مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا، اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، نوشہرو فیروز، عمر کوٹ، کنری سمیت کئی چھوٹے بڑے گاؤں زیر آب آگئے.

حکومت سندھ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیر کو کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے