پارلیمانی لیڈر انڈے سے نہیں نکلتے،پارٹی سربراہ بناتا ہے:شیری رحمن
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ میں خود پارلیمانی لیڈر رہ چکی ہوں،پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ نامزد کرتا ہے۔جب تضاد ہو تو فوقیت پارٹی سربراہ کو حاصل ہوتی ہے۔
پیر کو وزیراعلی کے انتخاب سے متعلق کیس میں وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی درخواست گیارہ بجے واپس کر دی گئی حالانکہ فاروق نائیک وہاں کھڑے تھے۔ پیپلز پارٹی کو سنا گیا نہ ہی جے یو آئی کو۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک خط کو تسلیم کیا جاتا ہے دوسرے خط کو نہیں۔
پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ نامزد کرتا ہے۔ہمارے لئے اور تشریح اور دوسروں کیلئے مختلف تشریح کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی لیڈر کا خط آ گیا ہے تو اس میں کوئی ابہام نہیں۔امید ہے اب عدالت فلُ تشکیل دے گی۔پارٹی سربراہ کی ہدایت فوقیت رکھتی ہے۔ ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمانی لیڈر انڈے دے نہیں نکلتے وہ پارٹی سربراہ نامزد کرتا ہے۔

