فل کورٹ نہ بنا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے:رانا ثنااللہ
وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے کیس کا فیصلہ فل کورٹ کرے۔ موجودہ صورتحال کا واحد حل فل کورٹ کی تشکیل میں ہے۔
پیر کو اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے،اس سے عدالت کی توقیر میں اضافہ ہو گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ فل کورٹ تشکیل نہیں دیا گیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

