معاملہ اب حکومت نہیں آئین و انصاف کا ہے: حکومت
پاکستان کی وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعلی کے انتخاب متعلق مقدمے کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھا دیئے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟
عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پہ 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گُنا گیا تو پھر چودھری شجاعت کے خط پہ ووٹ کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو۔
وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ 3اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق اور 22 جولائی کو چوہدری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چوہدری شجاعت کی حرام ہے۔ مسئلہ اب پنجاب میں کس کی حکومت کا نہیں ہے،مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔

