پاکستان

آرمی چیف کی قبل از وقت تقرری میں کوئی حرج نہیں:عارف علوی

جولائی 26, 2022

آرمی چیف کی قبل از وقت تقرری میں کوئی حرج نہیں:عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا میں نے نہ آئین توڑا ہے نہ غداری کی ہے،جس نے غداری کی ہے اس پر آرٹیکل 6 ضرور لگائیں۔ میرے خیال میں آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

صدر عارف علوی نے صحافیوں کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی حیثیت میں سمجھتا ہوں کہ کلیئر مینڈیٹ بہت ضروری ہے۔ بطور صدر میرے پاس یہ اختیار نہیں کہ کسی کو کہوں کہ ڈائیلاگ کرو۔ کرو۔ تمام فریق راضی ہوں تو ایوان صدر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی خط پر اگر کوئی تحقیقات ہوئی ہیں تو انکو عوام کے سامنے لایا جائے۔

صدر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میرے وزیراعظم سے تعلقات ٹھیک نہیں،اس حکومت میں 74 سمریاں میرے پاس دستخط کے لیئے آئیں،میں نے 67 سمریاں اسی روز دستخط کر کے واپس بھیج دیں۔

عارف علوی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کاوش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم یا نیب قانون کے حوالے سے عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی،عمران خان سے وٹس ایپ پر بات ہوتی ہے،عمران خان سے آخری بات پنجاب کے گورنر کے معاملے پر ہوئی تھی۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا آرمی چیف کی تقرری قبل از وقت ہونی چاہیئے ؟

صدر عارف علوی نے کہا کہ میرے خیال میں آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی کردار فوج کا نہیں ہوتا، صدارتی نظام ملک کا حل نہیں، جمہوری نظام ہی حل ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے