پاکستان

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: سردار اختر مینگل

جولائی 28, 2022

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: سردار اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

بلوچ لاپتہ افراد کی آواز (وی بی ایم پی) نے بذریعہ ٹویٹ بتایا کہ سردار اختر مینگل نے تنظیم چیئرمین نصراللہ بلوچ سے رابطہ کیا ہے۔

سردار اختر مینگل نے احتجاجی دھرنے میں شامل لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور دھرنے میں شامل پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سربراہ بی این پی نے ماورائے آئین اقدامات اور لاپتہ افراد کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے