پاکستان

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا ہوا، چیف جسٹس بائیکاٹ کر گئے؟

جولائی 29, 2022

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا ہوا، چیف جسٹس بائیکاٹ کر گئے؟

پاکستان کی اعلی عدلیہ میں ججز کے تقرر کے جوڈیشل کمیشن کا ہنگامہ خیز اجلاس ہر طرف زیرِ بحث ہے۔

جمعرات کو یہ اجلاس عدالت عظمیٰ میں پانچ ججز لگانے پر طویل بحث کے بعد غیرحتمی رہا تاہم سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اجلاس مؤخر کیا۔

دوسری جانب کمیشن کے سینیئر رُکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ججز کی نامزدگی مسترد کی گئی اور اجلاس مؤخر نہیں ہوا تھا۔

کمیشن کے اجلاس میں کیا ہوا؟ بار کے نمائندے اور کمیشن کے رُکن اختر حسین کی زُبانی اس ویڈیو میں جانیے۔

جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پانچ ججز کو ہائیکورٹس سپریم کورٹ میں لانے کے لیے نامزد کیا تھا جن پر وکلا تنظیموں اور کمیشن کے بعض ممبران کو اعتراض ہے۔

گزشتہ اجلاس میں بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنی مرضی کے ججز کے ناموں پر جوڈیشل کمیشن میں اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

کمیشن کے کُل نو ارکان ہیں۔ چیف جسٹس چیئرمین جبکہ تین سینیئر ججز کے علاوہ ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور بار کونسل کے نمائندے بھی جوڈیشل کمیشن میں تجویز کردہ ناموں پر بحث کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے پشاور اور لاہور ہائیکورٹ سے ایک، ایک جبکہ سندھ ہائیکورٹ سے تین ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے نام تجویز کیے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے