پاکستان

فارن فنڈنگ کیس اسرائیل کا پیسہ ہے،خاموشی کیوں؟مولانا فضل الرحمن

جولائی 29, 2022

فارن فنڈنگ کیس اسرائیل کا پیسہ ہے،خاموشی کیوں؟مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر اگر فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تو درخواست اسی طرح مسترد ہو جاتی جس طرح جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس کے نامزد ججوں کو مسترد کیا۔

جمعے کو پاکستان کے شہر پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عدالت سے کہا کہ فل کورٹ بناؤ،جواب ملا کہ جج چھٹی پر ہیں اور اگلے دن جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلا لیا کیونکہ جج چھٹی پر تھے؟

ان کا کہنا تھا ججوں جرنیلوں سے کہتا ہوں کہ اگر سیاست کرنی ہے تو اداروں سے استعفی دو۔ اداروں کو استعمال نہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نئی نسل کو گالی بلوچ کے علاوہ کوئی درس نہیں دیا۔پاکستان کو سازش تحت بحرانوں ،معاشی مشکلات کی طرف دھکیلا گیا۔ آج ایک ایک چیز کھل کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ ہم ایک فتنے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کیا ہے،یہ اسرائیل کا اور امریکہ کا پیسہ ہے۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں آتا؟ نواز شریف کے خلاف پانامہ اور پھر اقامہ پر فیصلہ آجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سٹوری آئی ہے کہ پی ٹی آئی کو دو ملین ڈالر سے زائد رقم برطانیہ سے خیرات کے زریعے اکھٹی کر کے منتقل ہوئی۔ کیوں خاموشی اختیار کی جا رہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو چور چورُکہتا ہے جبکہ ہر ایک کو چور کہنے والے نے پنجاب ایک ڈاکو کے حوالے کر دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے