منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم، وزیراعظم شہباز شریف طلب
لاہور کی ایف آئی اے سنٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ و جعلی اکاؤنٹ کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔
سنیچر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت سپشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے کی۔
ایف آئی اے نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی جائیدادوں کا ریکارڈ پراسکیوشن میں جمع کروا دیا۔
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے شریک ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع کروایا۔
ایف آئی اے کے تفتیشی نے بتایا کہ نادرا سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور ملک مقصود کے دو بیٹوں کا بیان بھی قلمبند کیا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایف آئی اے سے سلمان شہباز سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
ایف آئی اے نے شہباز شریف حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کرتے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

