پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد عباسی انتقال کر گئے

جولائی 31, 2022

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد عباسی انتقال کر گئے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اتوار کے روز انتقال کر گئے۔

وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیرِعلاج بھی رہے۔

ان کی عمر 59 برس تھی.

ایک طویل عرصے تک وکالت کرنے بعد اُن کو جون 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کا جج لگایا گیا تھا۔

راجہ شاہد عباسی لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی فہرست میں 19 ویں نمبر پر تھے۔

ان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے