پاکستان

پاکستان میں پیٹرول مزید سستا، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا

جولائی 31, 2022

پاکستان میں پیٹرول مزید سستا، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا

پاکستان میں حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اتوار کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے کمی جبکہ ڈیزل 9 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی 227 روپے فی لیٹر ہوگی۔

ڈیزل نو روپے فی لیٹر مہنگا کیے جانے کے بعد نئی قیمت 245 روپے ہوگی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے