سابق چیئرمین نیب نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی چیلنج کر دی
قومی احتساب بیورو(نیب) کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی چیلنج کر دی۔
پیر کو سابق چیئرمین نیب کی جانب سے ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہیں کے زریعہ دائر کر دی درخواست میں سیکرٹرئی داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور پبلک اکؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پبلک کاؤنٹس کمیٹی کے سات جولائی کے اجلاس کے منٹس غیر قانو نی قراردیئے جائیں.

