پاکستان

کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، ہلاکتوں کی تصدیق

اگست 1, 2022

کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، ہلاکتوں کی تصدیق

‏پولیس نے گزشتہ روز لاپتہ ہو جانے والےکور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ہے.

منگل کو ڈی آئی جی پرویز عمرانی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنہوں مزار کے قریب موسی گوٹھ سے ملا ہے.

پیر کی شام پاکستان کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھاجس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت چھ افسران سوار تھے۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاتھا کہ تلاش جاری ہے۔

ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف ستی، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہ اور نائیک مدثر سوار تھے۔

کراچی میں پاکستان ایئر فورس بیس فیصل کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ اور دیگر افسران کو لے کر فوجی ہیلی کاپٹر شام پانچ بجے بلوچستان کے علاقے اتھل سے روانہ ہوا تھا۔

ہیلی کاپٹر کو شام چھ بجے کراچی پہنچنا تھا مگر لسبیلہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے