پی ٹی آئی کو غیرملکی فنڈنگ ثابت، اکاؤنٹس چھپائے: الیکشن کمیش
ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن نے فنڈز ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
منگل کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فنڈز ضبط کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے کیس وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق۲۰۰۸ سے ۲۰۱۳ کے دوران تین سو اکاون غیر ملکی کاروباری اداروں اور کمپنیوں اور چونتیس غیر ملکی شخصیات سے غیر قانونی فنڈنگ وصول کرنا ثابت ہو گیا جس بارے میں سنگین غلطیوں والے حلفیہ بیانات بھی جمع کرائے جاتے رہے۔ الیکشن کمیشن نے فنڈ ضبتگی کے لئیے شو کاز جاری کردیا اور مزید کاروائی بھی ہو سکتی ہے.
سٹیٹ بینک کے مطابق 13 اکاؤنٹس پی ٹی ائی کے تھے۔ پی ٹی آئی نے صرف آٹھ اکاؤنٹس کو تسلیم کیا۔
پی ٹی آئی نے مجموعی طور 16 اکاؤنٹس چھپائے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ملنے والی غیر ملکی کمپنیوں سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دے دیا .جماعت نے بنک اکاؤنٹ بھی چھپائے، عمران خان نے جھوٹا حلفیہ بیان بھی دیا.

