پاکستان

تاجروں سے بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ

اگست 4, 2022

تاجروں سے بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے تاجروں سے بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا تاہم اب 30ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہےکہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نےشدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے