پاکستان

حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا

اگست 6, 2022

حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی امداد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں، تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت قیامت صغریٰ برپا ہے۔ سیلاب متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد کیلئے انصارِ مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں کے باعث تباہی ہوئی جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے۔ ملک کے غیر مستحکم معاشی حالات کے باوجود حکومت نے 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے فوری جاری کردئیے ہیں۔

ادھر سیلاب زدگان کے لئے رقوم پرائم منسٹرئ ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر ‘جی-12164′ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے