پاکستان

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول چیلنج

اگست 6, 2022

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول چیلنج

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول چیلنج کر دیا ہے.

سنیچر کو پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے۔

عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے لہذا الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان حلقوں میں 25 ستمبر کو الیکشن ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے