پاکستان

ملک میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے کیا نقصان ہوا؟

اگست 6, 2022

ملک میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے کیا نقصان ہوا؟

پاکستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے اموات کی کل تعداد 552 جبکہ زخمیوں کی تعداد 628 تک پہنچ چکی ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مختلف واقعات میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 49778 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم کے کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعظم نے ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے فی کس 10 لاکھ کے امدادی چیک کی ترسیل جاری ہے،

این ڈی ایم اے کےمطابق لسبیلہ کیلئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں اور جنریٹرز شامل ہیں۔ فلاحی تنظیموں ک جانب سے بھی لسبیلہ اور کوئٹہ کے متاثرین کو راشن کی فراہمی جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

سٹرکوں پلوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اچار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم چھوٹی اور درمیانی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ اچار نالہ پر سٹیل کے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ باقی تمام قومی شاہراہیں اور موٹر ویز فعال ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے