بارسلونا میں پاکستانی قونصل جنرل جنسی ہراسیت کے الزام میں برطرف
Reading Time: < 1 minuteسپین کے شہر بارسلونا میں پاکستان کے قونصل جنرل مرزا سلمان بیگ کو جنسی ہراسیت کا الزام ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔
سفارت کار کو ان کی حکومت نے قونصلر دفتر میں ایک کارکن کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے بعد عہدے سے ہٹایا۔
متاثرہ لڑکی نے سپین میں پاکستانی سفیر کو کیس کی تفصیلات فراہم کیں اور بعد ازاں سپین کے نظام انصاف کو اس کی اطلاع دی۔
سلمان بیگ پر کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جرم، تشدد کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جرم اور مسلسل جنسی ہراسیت کے ایک اور جرم ثابت ہوا ہے۔
Array