پاکستان

آر وائے نیوز کے سربراہ کی گرفتاری، تفتیش میں اہم انکشاف

اگست 10, 2022

آر وائے نیوز کے سربراہ کی گرفتاری، تفتیش میں اہم انکشاف

پاکستان میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے سربراہ عماد یوسف کو عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد کراچی میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہباز گل کو پاکستانی فوج میں بغاوت کی کال دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے منگل کی شام اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فوجی حکام کی جانب سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فراہم کی گئی معلومات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز گل کے فون کی جانچ اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عماد یوسف نے شہباز گل، ارشد شریف اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں کے ساتھ مل کر فوج اور جنرل باجوہ مخالف مہم کی منصوبہ بندی کی۔

حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق عماد یوسف نے پاکستان کی فوج کے خلاف بہت سی مہمیں چلائیں جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں سے کہا کہ وہ پاکستان کی فوجی قیادت پر حملہ کریں اور ان کو بدنام کریں۔

انہوں نے واٹس ایپ گروپس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں کو بتایا کہ پاکستانی فوج کو مذاکرات کی میز پر اسی وقت لایا جا سکتا ہے جب اس پر حملہ کیا جائے۔

تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ عماد یوسف نے شہباز گل کے ساتھ اے آر وائی پر پورا شو ترتیب دیا جہاں گل نے پاکستان کے فوجی افسران سے کہا کہ وہ فوجی سینئر قیادت کے حکم کی خلاف ورزی کریں اور احکامات لینے سے انکار کریں۔ شہباز گل کا سکرپٹ عماد یوسف نے لکھا اور انہیں بھیجا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے