پاکستان

’جان کو خطرہ ہے‘، شہباز گل کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

اگست 10, 2022

’جان کو خطرہ ہے‘، شہباز گل کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کر کے دو دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ وکیل کے مطابق پولیس تحویل میں شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے.

اسلام آباد پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شہباز گل کے خلاف مقدمے کو ان کیمرا قرار دے کر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی۔ 

عدالت جاتے ہوئے پولیس حراست میں شہباز گل سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ادارے میری جان ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔‘

خیال رہے منگل کو اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے