جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منسوخ
پاکستان کی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے کو بھی سپریم کورٹ سے ججز کالونی منتقل کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ فیصلے جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عشائیے میں شرکت کے لئے چند مخصوص صحافیوں کو دعوت نامے جاری کئے گئے تھے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس اور عشائیے میں شرکت سے معذرت کی تھی۔