قرض بھی پھیل نہ جائے اپنی کابینہ تو پھیلی ہے
پاکستان میں اتحادی جماعتوں کو حکومت میں حصہ دینے کے دباؤ میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔
سابق دور حکومت عمران خان نے بھی تمام تر دعوؤں کے باوجود بطور وزیر اعظم 52 رکنی کابینہ بھرتی کر رکھی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کفایت شعاری کا اعلان کیا تھا لیکن کابینہ مسلسل پھیل رہی ہے۔
موجودہ وزیر اعظم نے ملک محمد احمد خان، روبینہ عرفان اور ملک عبد الغفار ڈوگر کو بطور معاون خصوصی تعینات کیا جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 61 تک پہنچ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی اور صرف 3 کے پاس قلمدان ہیں اور باقی ماندہ 13معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان ہی نہیں ہے، وزرائے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

