اہم خبریں کھیل

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی

اگست 12, 2022 < 1 min

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی

Reading Time: < 1 minute

قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 اپنے طے شدہ شیڈول سے ایک روز قبل شروع ہو گا۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈز کے درمیان 21 نومبر کو طے تھا لیکن فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کی تجویز دی گئی۔

نئے شیڈول کے تحت اب 20 نومبر کو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی اور اسی روز قطر اور ایکواڈور کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ 21 نومبر کی دوپہر کو شیڈولڈ سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ شام کے وقت کھیلا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے