پاکستان

عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنا حکمران اتحاد کا سیاسی امتحان ؟

اگست 12, 2022

عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنا حکمران اتحاد کا سیاسی امتحان ؟

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے میدان میں اتر آئے ہیں۔

بیان کے مطابق ضمنی انتخابات لڑنے کیلئے 9 حلقوں سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار ہیں۔

ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔ عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے میدان میں اتریں گے۔

این اے 22, این اے 24, این اے 31, این اے 45 سے عمران خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 108, این اے118, این اے 237, این اے 239 اور این اے 246 میں ضمنی انتخاب بھی کپتان خود انتخاب لڑیں گے
میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی کے مطابق13 جماعتی امپورٹڈ حکومت کی ملی بھگت سے سپیکرقومی اسمبلی نے 131 میں سے ان 9 جنرل نشستوں سے منتخب اراکین کے استعفیٰ منظور کئے۔

الیکشن کمیشن نے ان 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کا شیڈول جاری کررکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق ان 9 حلقوں میں انتخاب 25 ستمبر کو منعقد جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے