اہم خبریں

شہباز گل کی بغاوت کیس میں درخواست ضمانت دائر

اگست 13, 2022

شہباز گل کی بغاوت کیس میں درخواست ضمانت دائر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

شہباز گل کی درخواست پر عدالت نے پولیس کو پندرہ اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے