وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے عطاء تارڈ کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
پیر کو سماعت شروع ہوئی تو عطا تارڑ کے وکیل نے کہا کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ میرے موکل متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں ،ضمانت دی جائے
عطاء تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواست میں وفاقی اور انچارج پولیس اسٹیشن قلعہ گوجر سنگھ لاہور فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
Array