فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔اب بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سےمحروم ہو گیا۔
فیفا حکام کے مطابق فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کومعطل کیاگیا ہے جب تک فٹبال کےمعاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے تو رکنیت معطل رہےگی۔
بھارت کی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن برطرف کرکے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی تھی۔
فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں، معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سےمحروم ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ فیفا کی عالمی ریکنگنگ میں بھارتی ٹیم ۱۰۴نمبر پر موجود ہے۔

