ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ حالات خراب کر رہے ہیں:کے پی حکومت
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ حالات خراب کررہے ہیں۔ امارات افغانستان اسلامی نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات شروع کرائے اور سیز فائر ہے۔
کے پی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ معاملات درست ہیں وہ ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری میں ملوث نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوہزار مسلح افرادبھی آجائیں تومقابلہ کرسکتے ہیں۔ ٹینک,توپیں اور جہازہیں۔ چندہزار کلاشنکوفیں حکومت کی راہ نہیں روک سکتیں۔سوات آنے والے چالیس,پچاس افراد تھے جن کے پاس عام رائفلیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات کی صورت حال پر امن طریقے سے بحال ہے۔
Array