اہم خبریں متفرق خبریں

سیلاب میں بہتے راجن پور کی تصاویر، مریم نواز کا علاقے میں جانے کا اعلان

اگست 23, 2022

سیلاب میں بہتے راجن پور کی تصاویر، مریم نواز کا علاقے میں جانے کا اعلان

حکمران اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقے راجن پور کی تصاویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ وہ خود علاقے میں جا رہی ہیں۔

منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا۔ خود جا رہی ہوں ان کے پاس انشاءاللّہ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللّہ کی مخلوق کی خبر گیری کریں۔


پنجاب کے جنوبی اضلاع مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے