اہم خبریں

عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، عبوری ضمانت منظور

اگست 25, 2022 < 1 min

عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، عبوری ضمانت منظور

Reading Time: < 1 minute

جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے.

جمعرات کو عدالت میں پیش ہونے کے بعد عمران خان کے وکیل نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے.

وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کر بتایا کہ تقریر میں کہا شرم کرو.

بابر اعوان کے مطابق شرم کرو کوئی توہین نہیں، یہ معمول کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس لفظ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے تو کئی وزراء پر بھی ہو جائے گا.

وکیل نے بتایا کہ ہم معمول میں کہتے ہیں شرم کرو، زیادتی نہ کرو، کہا گیا ہم کارروائی کریں گے.

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کارروائی کرنے کا کہا ہے جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی.

عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض یکم ستمبر تک ضمانت منظور کی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے