اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے تاحال کتنا نقصان ہوا؟

اگست 25, 2022 2 min

پاکستان میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے تاحال کتنا نقصان ہوا؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کے اعدادوشمار آئے دن تبدیل ہو رہے ہیں۔کل شام تک ہلاکتوں کی تعداد۹۱۳ ہو گئی تھی،تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو کوئی ایسا حصہ نہیں جو متاثر نہ ہوا ہو۔۹۱۳ افراد ہلاک ہوئے۔سندھ میں ۱۶۹،کے پی میں ۱۶۹اور پنجاب میں ۱۶۴لوگ ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال پہلے کبھی نہیں دیکھی ہم صورت حال کا جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ کہیں اور سیلابی ریلے آ گئے اور کہیں اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ یہ ایک انتہائی غیر معمولی انسانی المیہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں فصلیں بھی متاثر ہوئیں جبکہ لوگوں کے مویشی بھی ہلاک ہوئے۔سیلاب متاثرین کی مدد کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔دنیا سے مدد کی اپیل بھی کریں گے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کے مطابق ۱۲۹۳افراد زخمی ہوئے،4 لاکھ 13 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، 20 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، 313 بچوں سمیت 830 افراد جاں بحق، ایک ہزار 348 افراد زخمی ہوئے، 7 لاکھ 7 ہزار مویشی، 2 ہزار 886 کلومیٹر شاہرائیں، 129 پل طوفانی بارش اور سیلاب کی نظر ہوگئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق طوفانی سیلاب کے باعث ملک بھر میں 116 اضلاع متاثر ہوئے، 129 پلوں، 2 ہزار 886 شاہراہیں سیلابی پانی کی نذر ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب مجموعی طور پر 313 بچے جاں بحق ہوئے سندھ میں 120، خیبرپختونخوا 86، بلوچستان 65 اور پنجاب میں 39 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے سبب سندھ میں 19 لاکھ 14 ہزار، پنجاب 6 لاکھ 74 ہزار افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 3 لاکھ 60 ہزار، خیبرپختونخوا میں 50 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق تباہ کن بارشوں سے سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، پنجاب میں 38 ہزار 887، بلوچستان 26 ہزار 567، کے پی کے 14 ہزار گھر متاثر ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیااور گزشتہ 30 سال کے دوران 128 ملی میٹر بارش کے برعکس رواں مون سون سیزن میں 340 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیں اور مجمومی طور پر 166 فیصد اضافی بارشیں ہوئیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے